اسلام آباد: باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار میں افغان سفیر کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کے واقعہ میں مقدمہ سیلسہ علی خیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیان میں سیلسلہ کہنا ہے کہ گھر سے کچھ دور ٹیکسی میں شاپنگ کیلئے گئی۔ مقدمہ میں اغوا اور تشدد کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ اچانک ایک شخص آیا اور ٹیکسی میں سوار ہوکر مجھ پر تشدد کرنے لگا۔ واپسی کیلئے دوسری ٹیکسی میں سوار ہوئی جو کچھ دیر بعد راستے میں روک دی گئی اور تشدد کے باعث میں بے ہوش ہوگئی، آنکھ کھلی تو پارک میں گندگی کے ڈھیر پر تھی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز 2 ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا تھا اور تیسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔