بدبخت بیٹے نے پیسوں کی خاطر ماں کو قتل کردیا

0
82

بھلوال: سرگودھا میں افسوسناک واقعہ خون سفید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدبخت بیٹے نے احساس پروگرام کے 12ہزار روپے چھین کر ماں کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دے دیا، بیٹا گرفتار ۔

بھلوال کے سنگدل عبدالرحمن کی واقعے کو ڈکیتی کا ررنگ دینے کی کوشش ناکام ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 66 شمالی بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے وصول کرکے اپنے 30 سالہ بیٹے عبد الرحمن کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی۔ احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار روپے ہتھیانے کے لیے نوجوان نے حقیقی ماں کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔ پولیس کے آنے پر بتایا کہ ڈاکو بارہ ہزار لے کر فرار ہوگئے جبکہ ماں کو قتل بھی کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو دس منٹ کی تفتیش کے دوران ہی اعتراف جرم بھی کرلیا۔ راستے میں 12000 مانگے لیکن والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر ن انتہائی خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے ماں کو ویرانے میں لے گیا اور چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں