بچوں سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

0
100

خیرپور: خیرپور پولیس کی کاروائی، دو طالب علم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم سارنگ شر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی  نے ٹھری میرواھ میں ہونے والے واقعات کے بعد ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے دو ٹیمیں اے ایس پی سٹی خیرپور جناب سعد ارشد اور ڈی ایس پی میرواھ کی سربراہی میں تشکیل دیں۔ اے ایس پی سٹی خیرپور، ڈی ایس پی میرواھ اور اس کی ٹیم نے رانی پور کی حدود سے مرکزی ملزم سارنگ شر کو 24 گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دو طالب علم بچوں ساحل سمون اور وقار احمد جانوری  کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کی وڈیو وائرل کی تھی۔ علاقے میں خوف و حراس پھلایا اور ورثاء کوبلیک میل کیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ میرواھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں