وانا (شھزادین وزیر) جنوبی وزیرستان وانا میں اسکاؤٹس فورس کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکے کے وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح 8 بجے کے اسکاؤٹس فورس کے 131 وینگ ریجمنٹ کی واٹر ٹینک گاڑی کے پاس پولیس اسٹیشن کے قریب ٹاور پیکٹ گزے پیزہ پہاڑ میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور واٹر ٹینک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد سرچ آپریشن کی شروع کرتے ہوئے وانا بازار کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا دوسری جانب وانا سٹی ون میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سب ڈویژن وانا میں ہنگامی بنیادوں پر تھری جی فور جی کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے مخدوش صورت حال کی وجہ سے پاک افغان بارڈر کو بھی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں دائو پر لگ گئی ہیں اور ساتھ ساتھ علاقے میں انتہائی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔