وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

0
56

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اوراراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں۔
باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی اور منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو منتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔ منتخب نمائندوں کو پورا عزت و احترام ملے گا اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔اراکین اسمبلی کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اورقابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔ صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔ عوامی خدمت کے مشن کو عبادت سمجھ کر مزید آگے بڑھاؤں گا- ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں