کورنگی کا امن چھٹی پر، نجی ٹی وی چینل کے پروڈیوسر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی

0
52

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے گودام چورنگی لائسنس برانچ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اب تک ٹی وی چینل کا پروڈیوسر طاہر زخمی ہوگئے۔

طاہر نیاز بینک سے رقم نکلوا کر نکلے تھے اور ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی خاتون بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ طاہر نے گاڑی سے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی۔ طاہر نیاز کو جبڑے پر گولی لگی ہے ملزمان کی جانب سے چار گولیاں چلائی گئیں جبکہ طاہر نیاز نے گاڑی کے اندر سے چھ گولیاں چلائی ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے یہ زخمی ہوئے ہیں اور جائے وقوع سے 30 بور کے چھ خول ملے ہیں۔

آئی جی سندھ نے ٹی وی پروڈیوسر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی کورنگی سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں