پولیس اہلکاروں کی فیملیز کے ہمراہ گھروں میں کورونا ویکسینیشن فراہم کرنے کا آغاز

0
35

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کے لئے ان کے گھروں میں کرونا ویکسینیشن کا آغاز کر دیا گیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ پولیس افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے تا کہ کرونا جیسے موذی مرض سے بچاوٗکے لئے پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کی ویکسینیشن انکے گھروں میں کی جائے۔ 

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد پولیس اہلکار مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہوتے ہیں اور انہیں اپنی اور اہل خانہ کی ویکسینیشن کرانے کے لئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لٰہذاپولیس افسران کی سہولت کے پیش نظر انکے گھروں میں کرونا ویکسینیشن کرانے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں