کراچی میں جعلی صحافی بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

0
332

کراچی: کورنگی میں جعلی ویب چینل کے جعلی میڈیا نمائندے پان سگریٹ کے کیبن سے بھتہ لیتے ہوئے رنگے  ہاتھوں گرفتار۔

 کورنگی کاز وے کی جانب واقع پان سگریٹ کے کیبن والے جعلی میڈیا نمائندوں سے پریشان تھے۔ کیبن والوں نے صلح مشورہ کے بعد بھتہ لینے آنے والے جعلی میڈیا نمائندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

جعلی صحافی غیر رجسٹرڈ جعلی ویب چینل اور اخبارات کے پریس کارڈ بنوا کر سادہ لوح عوام اور دوکانداروں سے بھتہ وصول کررہے تھے۔ گرفتار افراد لانڈھی اور کورنگی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی ویب چینلز اور ڈمی اخبارات کے نمائندے بھتہ وصولی میں ملوث تھے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں گرفتار ملزمان میں رحمان، سرفراز جمالی، ساجد اور وقاص نامی جعلی صحافی شامل ہے۔ جبکہ دوسری طرف پولیس نے مختلف علاقوں میں جعلی میڈیا نمائندگان کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں