مظفرگڑھ: تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے روزنامہ خبریں سے منسلک صحافی شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صحافی اشفاق احمد سیال کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تھرمل بائی پاس پر روکنے کے بعد ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔ اشفاق احمد سیال کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کے مطابق اشفاق احمد سیال روزنامہ خبریں سے منسلک تھے صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کردیا گیا معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔