پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرایا جائے، سپریم کورٹ کا حکم

0
76

کراچی: سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب اور الٰہ دین پارک شاپنگ سینٹر کو غیر قانونی قرار دے کر 2 روز کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے پویلین اینڈ کلب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔ دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ زمین کو غیر قانونی طور پر کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا جس پر تعمیرات کی گئیں۔

عدالتِ عظمیٰ نے راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے 2 روز میں پویلین اینڈ کلب اور الہٰ دین پارک کا شاپنگ سینٹر گرانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ نے انسدادِ تجاوزات کے متاثرین کی اورنگی نالہ اور گجر نالہ پر  آپریشن روکنے اور معاوضہ ادا کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نالوں پر حکمِ امتناع کو کالعدم قرار دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں