سندھ میں 12004 ٹیسٹ کئے گئے جو سب سے بڑی تعداد ہے، مرتضی وہاب

0
54

کراچی: ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے جبکہ سندھ میں فی ملین 12004 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں جو سب سے بڑی تعداد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فی ملین ٹیسٹ 5427، خیبرپختونخوا میں 4952 اور بلوچستان میں 4348 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے اور دیگر صوبوں میں ٹیسٹنگ کی استعداد کم ہے جس کی وجہ سے کیسز کم رپورٹ ہو رہے ہیں۔

 سندھ حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا عالمی سطح پر مہیب صورت اختیار چکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں