وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی فلسطینی سفیر ملاقات

0
38

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی عید کے دن فلسطینی سفارتخانے میں آمد۔  فواد چوہدری کی پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائی سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔

فواد چوہدری چوہدری کا کہنا تھا کہ اس عید کے موقع پر پاکستان کی پوری قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی پوری قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر سراپہ مضطرب اور احتجاج میں ہے۔ فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہیگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور  وزیراعظم فلسطین کے مسئلہ پر مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کرکے فلسطین میں مسلط اسرائیلی جارہیت کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا آج فلسطین کے صدر محمود عباس سے رابطہ کرنے کے ارادہ سے بھی آگاہ کیا۔

  • فلسطینی سفیر احمد ربائی کا فواد چوہدری سے پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر۔ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اظہار یکجہتی سے  ہم اپنے آپ کو مظبوط محسوس کرتے ہیں۔ فلسطینی سفیر کے جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان-فلسطین حکمت عملی کے بانی ہیں اور ہم اسی حکمتی عملی پر عمل پیرا ہیں۔ فلسطین کے سفیر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو قرآن مجید بھی ہدیہ کیا۔

فواد چوہدری نے فلسطینی سفارتخانہ کی یاداشت پر بھی اپنے دورہ اور فلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جذبات و خیالات کو قلمبند بھی کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں