عمران خان نے اسٹیل ملز کو نا چلانے پر ڈبل یوٹرن لیا ہے، نوید خٹک

0
162

کراچی: جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملیرکے نائب صدر نوید خٹک نے کہا کہ اسٹیل ملز پاسلو یونین کے ساتھ جماعت اسلامی یوتھ بھی وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ اسٹیل ملز پر عمران خان نے ڈبل یوٹرن لیا ہے عمران خان نے اسٹیل ملز میں لوٹ مار کرنے والوں کو تحفظ فراہم کردیا اور دوسری طرف اسٹیل ملز چلانے کے وعدے سے بھی مکر گئے ہیں۔

انہوں کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو بغل میں چور ڈاکو مافیاز بٹھا کر ان سے پاکستان کے وراثتی اداروں کے فیصلے کروا رہی ہے جن کا تعلق پاکستان سے نہیں ہے اور وہ لوٹ مار کرکے واپس باہر بھاگ جائیں گے۔ جماعت اسلامی یوتھ اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اپنی لیڈر شپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔      

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں