سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کر کے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔
گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔