بھارتی افواج نے فائرنگ کر کے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

0
59

سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کر کے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج  نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں