گلگت: چترال کے نوجوان نے اپنے ٹیلنٹ سے سب کو حیران کردیا۔ چترال ریشن علاقہ سے تعلق رکھنے والے شیر حیدر نے برف سے ایک مغل شہزادی کا مجسمہ بنا کر سب کو حیران کردیا۔
شیر حیدر کی عمر 32 سال، پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے اور ایک نجی گاڑی چلاتا ہے۔ اس نے حالیہ برف باری میں جب لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور خود کو قید تنہائی میں محسوس کررہے تھے تو اس نے سوچا کہ کیوں نہ لوگوں کو چند لمحوں کیلئے کچھ خوشیاں دو۔
یہ سوچ کر شیر حیدر نے برف سے ایک مغل شہزادی کا مجسمہ بنانا شروع کیا اور اس کی بالوں کو کالا رنگ لگا کر سفید برف کو کالے زلفوں میں بدل دیا۔
شیر حیدر کا کہنا ہے کہ میں اس سے بھی زیادہ بہترین قسم کا مجسمہ بنا سکتا ہوں مگر میرے پاس کوئی خاص سامان یا اوزار نہیں ہے، اگر ان کو ذرا بھی موقع ملے اور ان کی حوصلہ افزائی ہو تو وہ بہت بڑا کارنامہ بھی انجام دے سکتا ہے اور ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔