کراچی: سندھ میں کورونا لاک ڈاون ختم ہونے کا امکان ہے اور 9 اگست سے سندھ میں لاک ڈاون ختم کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 9 اگست سے کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔ چند ضروری پابندیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہوگی اور کاروباری اوقات کار محدود رہنے کا امکان ہے۔
ہوٹلز، ریسٹورینٹس سے متعلق بھی احکامات میں نرمی کا امکان ہے۔ اسکولز، مزارات، تفریحی مقامات سے متعلق پابندیوں کا حتمی فیصلہ ٹاسک فورس کرے گا۔ محکمہ صحت سندھ نے سفارشات کی تیاری شروع کردی اور وزیراعلی کی منظوری سے نئے احکامات جاری ہونگے۔