مسلم لیگ (ن) کا کورونا سے اموات کا تخمینہ لگانے کا مطالبہ

0
48

کراچی: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اموات کی حقیقی وجوہات سامنے آنے پر ہی کورونا کے پھیلائو کی حقیقی تصویر سامنے آئے گی۔ کورونا وبا سے نجات کے لئے اس کے حقیقی پھیلاو کا جائزہ لیاجانا لازمی ہے اور کورونا کے پھیلائو کی حقیقی صورتحال جانے بغیر اس وبا کا تدارک ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا حقیقی تجزیہ اور تخمینے لگانے کا مطالبہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہورہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں اموات میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے اور یہ اطلاعات خوفناک ہیں کہ اموات کورونا سے ہوئیں لیکن ان کو ٹیسٹ کیاگیا اور نہ ہی علاج کیا گیا ہے۔ ڈیٹا سے ثابت ہورہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے اور ڈیٹا سے ظاہر ہورہا ہے کہ حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں