بریگیڈئیر کی بیوہ نے تیز رفتار گاڑی دکان میں گھسادی، دُکاندار ایک ٹانگ سے محروم

0
47

ایبٹ آباد: رات کے وقت ہوش و حواس سے محروم خاتون نے اپنی تیز رفتار کار نمبر ایل ای 8919 ہنڈا سٹی ایک دکان میں گھسا دی۔ جس کے نتیجے میں دوکاندار نعمان تنولی ولد شوکت کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی جبکہ دوسری ٹانگ بھی شدید زخمی ہے۔ نعمان تنولی ابھی تک بے ہوشی کی حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس ایچ او سکندرآباد احسن خان جدون نے مسماۃ تجلی بیوہ معین الدین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ معین الدین مرحوم برگیڈیئر بتائے جا تے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں