عوام نے بہاولپور میں فضل الرحمن کا بیانیہ یکسر مسترد کر دیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

0
33

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مولانا فصل الرحمن کے بہاولپور جلسے میں خطاب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انکے حالیہ بیانئے کو پاکستانی عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ سیکورٹی اداروں پر مسلسل اور بلا جواز تنقید ان کے ملک دشمن منصوبہ کا حصہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان جہاد کا اعلان کرکے ملک میں دنگا فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے جلسوں میں مدارس کے معصوم بچوں کو لانا کونسا جہاد ہے۔ پی ڈی ایم کے قیادت کے تخریبی عزائم بے نقاب جو چکے ہیں۔ اب یہ عناصر لوگوں کے دینی جذبات سے کھیل کر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔
پیر ڈاکٹر نور الحق کا کہنا تھا کہ قوم عنقریب دین فروش عناصر کا احتساب کرے گی۔ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر قومی مجرموں کی وکالت شرمناک ہے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ناموس رسالت کا نعرہ بلند کر کے امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کیا ہے۔ ختم نبوت کے غدار پی ڈی ایم کے صفوں میں موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں