وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
47

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات۔ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست یوم استحصال کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کے مسلسل جبرو استبداد اور دبائو کے باوجود 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری مسترد کر چکے ہیں۔ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔ پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد کشمیری بھارت کے فوجی محاصرے میں ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیر ی عوام پرعرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا وکیل اور محافظ سمجھتے ہیں۔ کشمیریوں نے اپنا مستقبل مملکت خداداد پاکستان سے وابستہ کیا ہوا ہے۔ پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے بے مثال مظاہرے پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں