باپ کی 11 سالہ بیٹے سے بدفعلی

0
46

راولپنڈی: اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک باپ گرفتار۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مدعیہ کے بیان کے مطابق خاوند بابر نے گھر میں بیٹے کے ساتھ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم بابر کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹیکسلا اور اُن کی ٹیم نے کی۔

سی پی او نے کہا یہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوﺅں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے گا۔ ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم اور متاثرہ بچے کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں