سپرہائی وے سے ملنے والی لڑکی گلشن معمار کے رہائشی نکلی

0
88

کراچی: سپرہائی وے سے ملنے والی لڑکی سمینہ گلشن معمار کے رہائشی نکلی ہے۔ لڑکی گھریلو ناچاقی کے باعث گھر سے فرار ہوئی تھی اور لڑکی اپنے کزن کے ساتھ گاڑی میں جارہی تھی۔

لڑکی سمینہ کے کزن نے اسے بہلا پھسلا کر واپس گھر لے جانے کی کوشش کی اور لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کے چھلانگ لگانے کا واقعہ دیکھ کر قریب موجود اور گزرنے والے لوگ جمع ہوگئے جس کی وجہ سے کزن گھبراہٹ کا شکار ہوکر موقع سے گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو ادارے کے رضاکاروں نے لڑکی کو فوری طور پر قریبی رینجرز چوکی پر منتقل کردیا۔

موقع سے بھاگ نکلنے والے کزن نے سمینہ کے گھر جاکر صورتحال سے آگاہ کیا اور لڑکی کی فیملی فوری طور پر رینجرز چوکی پر پہنچی۔ فیملی نے تمام تر معاملات سے سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا اور معاملات کا جائزہ لینے کے بعد سیکیویٹی ادارے کے اہلکاروں نے لڑکی کو فیملی کے حوالے کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں