افغانستان میں ایک اور صحافی قتل

0
33

کراچی: افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا۔ افغانستان میں دو ماہ کے دوران میڈیا سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔
افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز صوبےغور کے شہر فیروز کوہ کے قریب صحافی کو مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کیا۔
28 سالہ صحافی مقامی ریڈیواسٹیشن کا ایڈیٹر ان چیف تھا۔ صحافی کے قتل کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی قبول نہیں کی۔
حالیہ دنوں میں افغانستان میں صحافیوں، حکومتی اہلکاروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں