ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سکھر کی کارروائی

0
74

سکھر: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سکھر کی کارروائی۔ بے نظیر انکم اسپورٹ  اور احساس پروگرام کے مستحقین کے لاکھوں روپے ہتھیانے والے 3 افراد گرفتار کرلیے۔

کارروائی ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سکھر ڈویژن کی شکایت پرعمل میں لائی گئی ہے۔
شکایت کے مطابق پروگرام کا قربان چاچڑ نامی فرنچائز ایجنٹ دیگر افراد کے ساتھ پروگرامز کے مستحقین کی رقم ہڑپ کرنے میں ملوث ہے۔ ملزمان دونوں پروگرام کے مرحوم مستحقین کی رقم بھی وصول کر رہے تھے۔ ملزمان رقم نکلوانے کے لئے سلیکون سے بنے مستحق افراد کے جعلی انگوٹھوں کے نشان استعمال کرتے تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد عباسی کے مطابق ملزمان میں ایچ بی ایل کا بزنس ڈویلپمنٹ افسر کاشف بھٹی، اویس مہر اور روہیت کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد متعلقہ عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔ مرکزی ملزم قربان چاچڑ کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں