‏وزیراعظم عمران خان سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

0
86

‏  ‏اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ملاقات۔ ملاقات میں کورونا اور سندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

‏کراچی میں پی آئی اے مسافر طیارے کے حادثے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنرسندھ نے پیٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم کو مبارک باد دی۔ گورنر سندھ عمران اسمائل نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں کو خاطرخواہ ریلیف ملےگا۔

‏وزیراعظم نےعوامی مسائل کےحل سےمتعلق گورنرسندھ کی کاوشوں کوسراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معلوم ہے ڈاکٹرز اورنرسز پردباوَ ہے لیکن ہمیں غریبوں کابھی خیال رکھنا ہے۔ جو بڑے گھروں میں رہ رہے ہیں ان  پر لاک ڈاوَن کے زیادہ اثرات نہیں پڑتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں