کراچی: پاکستان ریلوے کراچی نے ریتی لائن کیماڑی میں اہم انسداد تجاوزات آپریشن کر کے 1 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروالی۔ مذکورہ زمین کی اراضی 2,334 ایکڑ ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کمرشل دکان قائم کیئے گئے تھے۔
آپریشن پاکستان ریلوے کراچی کے ڈپٹی ڈائرکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ جناب خادم حسین بھمبرو کی سربراہی میں ریلوے پولیس کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ کامیاب انسداد تجاوزات آپریشن کرنے پر ڈی ایس کراچی جناب محمد حنیف گل نے افسران اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں آئندہ دنوں میں انسداد تجاوزات آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں۔