پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری

0
56

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز آج ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔ 15 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو فیصل آباد لائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے۔ پی آئی اے حکام کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔ پی آئی اے کی مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی بندش کے احکامات فلائٹ سروسز کی جانب سے جاری کیے گئے۔ قومی ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ ملک کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بجائے نجی ایئرلائن کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجات دی جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کو صرف بیرون ملک موجود مسافروں کو پاکستان لانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جب کہ نجی ایئر لائن کو معمول کے مطابق فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں