وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ

0
53

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پارلیامانی سیکریٹری صحت، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صحت، ممبر پی اینڈ ڈی شریک تھے۔

محکمہ صحت کی 192 اسکیموں کی کل مالیت 93273.567 ملین روپے ہے۔ حکومت نے ابتک 32886.737 جاری کیے ہیں اور تھرو فارورڈ 60386.830 ملین روپے ہیں۔ اس سال 192 اسکیموں کیلئے 23500 ملین روپے مختص کیے ہیں اور 4566.766 ملین روپے جاری کیے ہیں۔ محکمہ صحت نے کل جاری رقم کا 36 فیصد یعنی 1648.845 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ 192 اسکیموں میں سے 141 اسکیمیں جاری اور 51 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔

محکمہ صحت کی کچھ اہم اسکیموں میں:

 25 بستروں کا ٹراما سینٹر لیاری جنرل اسپتال میں 797.13 ملین روپے سے قائم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری ٹراما سینٹر کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این ائی سی وی ڈی) میں بچوں کا یونٹ 2757.4 ملین روپے سے قائم کیا جا رہا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں 192.788 ملین روپے سے گیسٹرو اور نیورو سائیکٹری قائم کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایت دی کہ  اسکیموں کا دورہ کروائیں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں