اسلام آباد: اصفہانی ہینگر کی نیلامی کا معاملہ، سینیٹر شیری رحمان کا بیان سامنے آگیا۔
شیری رحمان نے کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے جہازوں کی مرمت کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے کو نیلام کر رہی ہے۔ جہازوں کی مرمت کرنے کا شعبہ اصفہانی ہینگر 70 کی دہائی میں قائم ہوا اور اس ادارے میں جہازوں کی مکمل مرمت کی جاتی ہے۔ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو مرمت کی سہولت دے رہا ہے اور ادارہ حکومت کو کروڑوں پورے کا منافع دے رہا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ اصفہانی ہینگر کی نجکاری سے ملکی ایئر لائن کو جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے دے کر کرانی پڑے گی اور تباہی سرکار پی آئی اے کے اثاثے اپنے دوست احباب کو بیچ رہی ہے۔ روزولیٹ کی طرح اصفہانی ہینگر کی بھی بندر بانٹ کی جا رہی ہے اور تباہی سرکار اسلام آباد سے کراچی تک ملکی ادارے بیچنے کے اشتہار دے رہی ہے۔