کراچی: تحریک لبیک پاکستان کے رہنما علامہ غوث بغدادی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی امیدوار اسلام، پاکستان اور عوام کا درد رکھنے والا نہیں ہے۔
سینیٹ امیدواروں میں زرداری کے نوکر ہیں، کچھ امیدوار عمران خان کے چاکر ہیں اور سینیٹ امیدواروں میں کچھ نواز شریف کے چاہنے والے ہیں۔ ہم کسی نااہل کو اپنے ووٹ نہیں دیں گے۔ پی ڈی ایم کے اہم رہنماء کو بلوچستان میں 6 نشستیں پلیٹ میں رکھ کر دی گئیں۔ بدلے میں اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگی گئی ہے۔ ایم کیو ایم مرکزی حکومت میں شامل ہے اور ایم کیو ایم پاکستان مرکز میں پی ڈی ایم کو سپورٹ کرنے کی اطلاع ملی تھی۔چند گھنٹوں میں ہی نئی تنخواہ طے ہونے پر دوبارہ حکومتی اتحاد کی جانب لوٹ گئے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم صرف اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔