کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات میں ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا اور 17نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 27 فروری صبح 9 تا شام5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل اوردستورپینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے اراکین نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات برائے سال2021-22 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی جاری کردہ نتائج کے مطابق ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ کے صدر کے امیدوار راشد عزیز، نائب صدور کے امیدوار محمد اسلم خان اور وکیل الرحمن بھاری اکثریت سے ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ہیں۔ اسی طرح ڈیمو کریٹس پینل سے انفارمیشن سیکرٹری کے امیداوار حماد حسین نے کثیر تعداد میں ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ہیں۔جبکہ دی ڈیمو کریٹس پینل سے سیکرٹری کے لیے موسی کلیم (بلا مقابلہ منتخب)، جوائنٹ سیکرٹری سید نبیل اختر (بلا مقابلہ منتخب) عادل ظفر خان (بلا مقابلہ منتخب) اور خزانچی کے لیے محمد بلال طاہر پہلے ہی بلا منتخب ہوچکے ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے ممبر ایگزیکٹو کونسل کی تمام 9 نشستوں پر اپنے مدمقابل دستور پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔
الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عاصم بھٹی، عبدالقادر منگریو، جمال خورشید، عاطف خان، فہمیدہ یوسفی، سید فرید عالم، منصور احمد خان(مانی)، محسن احمد اور خالد خان ایگزیکٹو کونسل کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر کی سیکرٹری انفارمیشن اور ممبر گورننگ باڈی کی 9 نشستوں پر رائے شماری کی گئی ہے۔