کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 2 مقدمات میں بری کردیا۔
دوران سماعت استغاثہ عزیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا جس پر عدالت نے 2 مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوئی اور شواہد کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دے سکتی۔ لیاری گینگسٹر عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اگر کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔ عزیر بلوچ کے خلاف 2012 میں تھانہ کلاکوٹ اور چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ملزم کے خلاف 58 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔