اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر خود قانون شکن نکلے، اختیارات کا ناجائز استعمال۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بلوچستان پنجاب شاہراہ رکنی کے مقام پر لیویز ناکے پر سینیٹر سرفراز بگٹی کو روکنے کی کوشش۔ پولیس کی جانب سے روکنے پر سینیٹر سرفراز بگٹی اشتعال میں آگئے۔
سرفراز بگٹی کی لیویز ناکے پر گالم گلوچ، دھمکیاں اور محافظوں کی جانب سے فائرنگ۔ لیویز حکام نے سرفراز بگٹی اور 5 محافظوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ زیر دفعہ 186،34، 504،506، 306 دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔