جا چھوڑ دے میری وادی، آئی ایس پی آر نیا گانا ریلیز

0
85

راولپنڈی: آئی ایس پی آر بنا کشمیر کی آواز۔ 5 اگست کی مناسبت سے  آئی ایس پی آر نے نیا گانا ریلیز کردیا۔

پہلی مرتبہ ایک کشمیری کسی بھی گانے کا مرکزی کردار ہے اور گانے کا ٹائیٹل ہے ‘جا چھوڑ دے میری وادی’۔

جا چھوڑ دے میری وادی

گانے کا آغاز ایک کلاک کی آواز سے ہو تا ہے جو پچھلے 365 دِنوں کی یاد دلاتا ہے جب 5 اگست سے کشمیری محاصرے میں ہیں۔ پچھلے 365 دِنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ بھارت بینائی تو چھین سکتا ہے خواب نہیں۔ کشمیریوں کو جَبر کا نشانہ تو بنا سکتا ہے لیکن اُن کے جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

                کشمیری تنگ آچکا ہے اور منتظر ہے دُنیا کی توجہ کا اور اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کا جس میں اُس کے حقِ خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی یہ چیخ بھی دُنیا کے ایوانوں میں پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں