اسلام آباد: چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے منگل کو کشمیری نوجوانوں کی بھارتی مظالم کے خلاف قربانیوں، مزاحمت اور ایثار کی تعریف کی اور کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی جرات مندانہ جدوجہد دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی ملاقات۔ شہریار آفریدی کی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو مسئلہ کشمیر بارے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں اور شائد نوجوان نسل ہی کشمیر کی آزادی دیکھ لے۔ پاکستانی نوجوان پرعزم اور باکمال صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ماضی میں مسئلہ کشمیر پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئےکار نہیں لایا گیا۔ کشمیر کمیٹی نوجوانوں کو کشمیر مشن کا حصہ بنائے گی اور نوجوانوں کی شمولیت کشمیر مشن میں نئی روح پھونک دے گی۔ نوجوان مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ نوجوان سوشل میڈیا کے زریعے دنیا کو مسئلہ کشمیر کی اہیمیت سے آگاہ کریں۔