شہر کراچی میں 6 کروڑ مالیت سے زائد ویڈ کی کاشت بیج پکڑ لیے گئے

0
6

کراچی (رپورٹ: ایم جےکے) محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ ضلع وسطی کی نیا ناظم آباد میں ایک گھر پر بڑی کاروائی، کاروائی کے دوران گھر سے ویڈ کے 45 پودے، 42 گرام تیار ویڈ اور 30 گرام ویڈ کے بیج برآمد، برآمد پودوں کا وزن 10 سے 12کلوگرام ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے، کامیاب کاروائی پر صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی چھاپہ مار ٹیم کو شاباشی دی گئی۔

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کراچی ظہور الہی مزاری نے ضلع وسطی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اعتزاز احمد، احمد یار کھوسو، انچارج وسطی انسپکٹر گلشیر شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

ظہور الہی مزاری نے کہا کہ برآمد پودوں کا وزن 10 سے 12 کلوگرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے، انھوں نے کہا کہ کاروائی کے دوران ایک ملزم محمد سلمان ولد محمد عرفان رانا سردار کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم خفیہ طور پر گھر میں ویڈ کی کاشت کرکے تیار ویڈ فروخت کرتا تھا تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور کوشش ہے کہ ملزم کے ممکنہ دیگر شراکت داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں۔

انھوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف صوبے بھر میں کاروائیاں جاری ہیں جبکہ گزشتہ روز کی کامیاب کاروائی پر انھوں نے چھاپہ مار ٹیم کو زبردست شاباش دیتے ہوئے مزید کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں