سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پہلا سہولت کار قانون کے ریڈار پر

0
10

اسلام آباد: وائلڈ لائف کے نام پر اسلام آباد میں 1100 لوگوں کو بے روزگار کرنے اور شہر کی خوبصورت ترین جگہ کو ویرانے میں بدل دینے والی رینا سعید آخر کار قانون کی گرفت میں آ گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے رینا سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

ذرائع کے مطابق 6 ماہ تک اسٹے آرڈر لے کر کیس کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن اب تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ وائلڈ لائف کے نام پر غیر ملکی این جی اوز سے ملنے والے کروڑوں روپے رینا سعید نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منگوا کر غبن کر لیے۔ ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں اور رینا سعید کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں