کراچی: تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود عبداللہ گوٹھ میں چند دن پہلے انیلا کی خودکشی کی بات سامنے آئی، جس پر مرحوم انیلا کے والدین نے بتایا کہ ہماری بیٹی نے خودکشی نہیں کی اس کو قتل کیا گیا ہے جس کی ایف آئی آر نمبر 1288/25 بجرم 302 ت پ اور 34 ت پ کے تحت تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کی گئی ہے۔
مرحوم انیلا کے والد محمد مہراب کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے اپنے شوہر بھائیوں اور دوست نے قتل کیا ہے، قتل کے تین دن قبل میری بیٹی نے کال کر کے بتایا تھا کہ میرے سسرال والوں نے مجھے سخت تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور مجھے قتل کرنے کا پلان بنارہے ہیں۔ تین دن گزرنے پر ہمیں اطلاع دی گئی کہ آپ کی بیٹی نے خودکشی کی ہے ہماری آئی جی سندھ ایس ایس پی ملیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی کی بھی بہن بیٹی کے ساتھ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔