پاکستان میں فریاد کی آواز سے بھی زیادہ تیز رفتار آواز گالی کی ہے، بزرگ شہری کو قرشی انڈسٹری نے ملازمت سے برطرف کر دیا

0
13

لاہور: قرشی انڈسٹری میں کام کرنے والے بزرگ شہری ساجد نواز کو بارش میں تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، ساجد نواز نامی بزرگ شہری کی ویڈیو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پر تنقید کے بعد وائرل ہوئی تھی، اب تک مبینہ طور پر لاپتہ ہے۔

گزشتہ روز گرفتاری اور سوشل میڈیا پر معذرت نامہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے ساجد نواز کا کوئی پتہ نہیں۔ اہلخانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق وہ گھر واپس نہیں آیا اور اس کی موجودہ حالت یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساجد نواز کو قرشی انڈسٹریز، جہاں وہ سیلز ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہا تھا، وہاں سے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس فیصلے پر تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں