صوبہ سندھ میں ورکرز کی ماہانہ اجرت مقرر

0
136

کراچی (ایم جے کے) صوبہ سندھ میں ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت مقرر کر دی گئ ہے، محکمہ اطلاعات سندھ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 05 جولائی2025 کو کم از کم اجرتی بورڈ سندھ نے غیر ہنر مند اور ہنر مند ورکرز کے کم از کم اجرت مقرر کرنے کی تجویز کی۔

غیر ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے، نیم ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 41280 روپے، ہنر مند ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 48910 روپے اور ہائیلی اسکلڈ ورکرز کی کم از کم ماہانہ اجرت 50868 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

مذکورہ اجرتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمے میں جمع کروا سکتے ہیں، صوبہ سندھ کے اندر قائم تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ صنعتی ادارے کم از کم ماہانہ اجرت دینے کے پابند ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں