کیا ہم ابرمینچ کے دور میں زندہ ہیں؟

0
10

تحریر: ڈاکٹر عتیق الرحمان

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کے فیلڈ مارشل کے بارے میں ریمارکس ایک ایسی صورتحال کا احاطہ کرتے ہیں جو براہ راست عالمی سیاست سے متعلق ہے۔ یہ شخصی طاقت سے زیادہ پاکستان اور اس کی ملٹری قیادت کی اہلیت اور ریاستی فوجی و سیاسی طاقت کا اعتراف بھی ہے۔

پاکستان نے 8 مئی سے 10 مئی تک بھارت کے ساتھ جنگ میں جو کامیابی سمیٹی ہے اس کے اتنے دورس نتائج ہونگے، یہ بہت ہی حیران کن ہے۔ جنگوں کے نتائج قومی اور عالمی سوچ پر اثر انداز ہوتے ہیں لیکن اس تیزی اور موثّر انداز سے اثر انداز ہوتے ہیں کہ میں نے نہ کہیں پڑھا، نہ سنا، نہ دیکھا۔ یہ چیک میٹ کی انتہائی منفرد کہانی ہے۔ لیکن اس سے بھی حیران کن وہ سچ ہے جو پاکستان کے بارے میں دنیا بھر پر آشکار ہوا اور اس نے دنیا کو حیران و پریشان کر دیا۔ یہ سچ بھارت کی پراپیگنڈہ مشینری نے دبا رکھا تھا۔

نشچے، بیسویں صدی کا عظم فلسفی تھا۔ اس نے لیڈر شپ میں ‘ابرمینچ’ کا ‘پرسونا’ تخلیق کیا۔ یہ لیڈر شپ کا اعلی ترین معیار ہے اور اس کے تین درجے ہیں۔ اونٹ، شیر اور بچہ۔

بڑا لیڈر اونٹ کی طرح سارا بوجھ اٹھاتا ہے اور ذمہ داری سے نہیں بھاگتا۔ مسائل کے حل کے لئے شیر کی طرح لڑتا ہے اور پھر بچے کی طرح اپنی نیا دنیا تخلیق کرتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں