مکلی میں دلخراش واقعہ، پریمی جوڑا کلہاڑی’ چہریوں کے وار سے قتل

0
24

دھابیجی: مکلی میں دلخراش واقعے میں نامعلوم افراد نے نوجوان پریمی جوڑے کو بیدردی سے کلہاڑی اور چہریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

یہ واقعہ درگاہ شیخ عالی کے قریب پیش آیا اور جہاں بلوچستاں کے رہائشی نوجوان پیروز اور اس کی محبوبہ تخمینہ نے کچھ عرصہ قبل محبت کی شادی کی تھی جبکہ دونوں نے مکلی میں رہائش اختیار کی تھی۔

ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول جوڑا جسے تخمینہ کے وارثوں نے پیچھا کر کے قتل کیا جس پر کارو کاری کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں