لاہور: سوشل میڈیا پر یوٹیوبر کے روکنے پر اعلی پولیس افسران کو گالیاں نکالنے سے مشہور ہونے والا مبینہ پاگل پولیس کانسٹیبل شاہد جٹ گزشتہ روزٹریفک لائسنس بنوانے لائسنسگ سینٹر پہنچ گیا۔ ٹریفک پولیس لائسنسگ سینٹر مال ون سے کانسٹیبل شاہد جٹ نے اپنا لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوایاہے۔
کانسٹیبل شاہد جٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب قانون کا احترام کروں گا۔ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنوں گا۔ بغیر لائسنس گاڑی، موٹر سائیکل نہیں چلاؤں گا۔