اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ریلوے کیس کی سماعت کی اور چیف جسٹس کا سیکریٹری ریلوے کے بیان پرعدم اطمینان کا اظہارکردیا۔ ریلوے میں مکمل اوور ہالنگ کا حکم اور عدالت نے76ہزار ملازمین کی چھانٹیوں کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیکرٹری ریلوے کے بیان سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ریلوے میں نااہل افراد بھرے پڑے ہیں۔ ریلوے ملازمین خود اپنے محکمے کے ساتھ وفادار نہیں ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے آئے روز حادثات کا شکار ہوتی ہے اور حادثات سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ ان حادثات کی نہ کوئی رپورٹ ہے اور نا عملدرآمد ہے اور ریلوے فوری طورپر اپنا اصلاحاتی عمل شروع کریں۔ غیر ضروری اورنااہل ملازمین کی چھانٹی کریں۔