گلگت: گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان مردان عدالت سے اشتہاری نکلے۔ حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب ہیں اور مردان کی عدالت نے گلبر خان کی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھی ہے۔
گلبر خان کے خلاف جعلی چیک کا ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کیا گیا، حاجی گلبرخان کا 22 لاکھ روپے بینک چیک جعلی قرار دیا گیا جبکہ مردان کے شہری سینیٹر فیصل سلیم نے گلبر خان پر جعلی چیک کی ایف آئی آر درج کر رکھی ہے۔ حاجی گلبر خان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ اُمیدوار ہیں۔