لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شہباز شریف نے اپنے آپ کو اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں قرنطینہ کر لیا اور شہباز شریف کی پاکستان قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف میں کورونا پازیٹو کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے کورونا پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں اور صحت کاملہ کی دعا ہے۔