خصوصی کمیٹی برائے بحالی ملازمین کے احکامات پر عمل درآمد، پاکستان اسٹیل ڈیلی ویجز انچارج اے اینڈ پی کا استعفی

0
203

کراچی (مدثر غفور) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے ملازمین بحالی کمیٹی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت 12 اپریل کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ڈیلی ویجز انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے سیکریٹری صنعت و پیداوار کو واضح ڈائریکٹشن دی گئی جس پر ریاض منگی نے انچارج اے اینڈ پی کی سیٹ سے استعفی دے دیا۔

قادر مندوخیل نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سے پوچھا کہ ریاض منگی کی ڈیلی ویجز انچارج اے اینڈ پی کی اپوائنمنٹ غیر قانونی ہے اور جب یہ شخص اپنی اپنی 60 سالہ سروس کی مدت پوری کرچکا تھا تو دوبارہ کیسے ڈیلی ویجز پر انچارج اے اینڈ پی براجمان ہوگیا؟ جس پر گزشتہ روز سیکریٹری صنعت و پیداوار نے قائم مقام سی ای او پاکستان اسٹیل سیف الدین جونیجو کو انچارج اے اینڈ پی ریاض حسین منگی کو ہٹانے کے احکامات دیے جس پر سی ای او اسٹیل ملز سیف الدین جونیجو نے ریاض حسین منگی سے استعفی لے لیا۔

دی پاکستان اُردو کے رابطہ کرنے پر ریاض حسین منگی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے انچارج اے اینڈ پی کی سیٹ سے استعفی دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیل ملز میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دس ارب روپے سے زائد کی چوریوں پر ایف آئی اے میں انکوائری نمبر 44/2022 اور 46/2022 کی تحقیقات جاری ہیں اور انکوائری میں ریاض حسین منگی کا نام مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں