شاہ لطیف تھانے کی پولیس اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلی، دو مغوی بازیاب

0
72

کراچی: شاہ لطیف تھانے سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے چھاپے کے دوران دو مغویوں کی بازیابی کے معاملے پر ایس ایچ او شاہ لطیف کو معطل کر دیا گیا۔

شاہ لطیف تھانے میں شہریوں کو اغوا کس نے کیا؟ پولیس سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے اور ایس ایچ او شاہ لطیف بھی لاعلم تھے کہ دو مغوی تھانے کیسے پہنچے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ لطیف میں ایک سب انسپکٹر کی پرائیویٹ پارٹی نے شہریوں کو اغوا کیا جبکہ اے وی سی سی نے مغویوں کو بازیاب کرا کے 4 اہلکاروں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملیر پولیس نے پولیس کی پرائیویٹ پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، اغوا کے کیس میں مخبروں کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرکے خانہ پری کی گئی۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حکام حرکت میں آئے اور حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ملیر حسن نیازی کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف تھانے سے دو مغوی لڑکوں کی بازیابی کا واقعہ سامنے آنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن مظہر اعوان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث پولیس میں چھپی تمام بھیڑوں کو سزا دی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں