کراچی: اینٹی کرپشن نے لینڈ مافیا کیخلاف گلستان جوہر میں زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کرلیا مقدمے میں سرکاری افسران کے علاوہ تین سگے بھائی بھی ملزم نامزد ہیں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کریشن ایسٹ احمد علی شیخ کے مطابق گلستان جوہر میں زمین پر قبضے سے متعلق ایک انکوائری مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا، جس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے ندیم صدیقی اور موجودہ ایگزیکٹیو انجینئر گلستان جوہر اورنگزیب سمیت لینڈ مافیا کے ارکان تین سگے بھائی محمد شعیب، محمد خالد اور محمد اشرف ملزم نامزد ہیں ملزمان نے کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے نعیم ایدھی نامی شخص کے نام پر زمین کے جعلی کاغذات تیار کرائے تھے اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک ملزم ندیم صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔